سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور تقریبات میں بطور فنڈ زکوٰۃ دینے کا حکم
سوال:
ایک شرعی مسئلہ دریافت طلب ہے کہ کیا زکوٰۃ کی رقم سیاسی جماعتوں کو دی جا سکتی ہے؟ خصوصاً ایسی جماعتیں جو دین کی خدمت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے سیاسی و سماجی جدوجہد کر رہی ہوں۔
مزید یہ وضاحت مطلوب ہے کہ اگر ان جماعتوں کی طرف سے درج ذیل سرگرمیوں کے لیے چندہ یا فنڈ طلب کیا جائے تو کیا زکوٰۃ کی رقم ان کاموں میں دی جا سکتی ہے یا نہیں؟
- ۱۔ حکومت کے ظلم یا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکات میں خرچ کے لیے۔
- ۲۔ اجتماعاتِ عامہ (جلسے، اجتماعات یا کانفرنسوں) کے انتظامات کے لیے۔
- ۳۔ تنظیمی پروگراموں یا سالانہ اجتماعِ ارکان کے اخراجات کے لیے۔
- ۴۔ سیاسی جلسوں یا دیگر جماعتی تقریبات کے انتظامات کے لیے۔
جواب:
زکوٰۃ کی ادائیگی کے درست ہونے کے لیے سب سے بنیادی شرط تملیک ہے، یعنی مستحقِ زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی رقم کا مالک بنا کر دینا۔ اگر یہ شرط پوری نہ ہو تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔